1 . اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا
2 . سب خوبیاں اللہ کو جو مالک سارے جہان والوں کا،
3 . بہت مہربان رحمت والا،
4 . روز جزا کا مالک،
5 . ہم تجھی کو پوجیں اور تجھی سے مدد چاہیں،
6 . ہم کو سیدھا راستہ چلا،
7 . راستہ ان کا جن پر تو نے احسان کیا، نہ ان کا جن پر غضب ہوا اور نہ بہکے ہوؤں کا